فیصل آباد(شہناز محمود) گرمی کی شدت بھی لائل پور میوزیم کی رونقیں ماند نہ کر سکی، ڈی پی ایس تاندلیانوالہ کےآساتذہ و طلبا بڑی تعدار میں عجائب گھر کا دورہ کرنے پہنچ گئے، سکول ہیڈ ماسٹر کا کہنا ہے۔ کہ مرحلہ وار کلاسسز اور ڈی پی ایس کی دیگر برانچز کے طلبا بھی میوزیم کا جلد وزٹ کریں گے۔
لائل پور میوزیم آپنی خوبصورتی اور آنفرادیت کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں بے پناہ مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔ یہی وجہ ہے ۔کہ تعلیمی اداروں کی پہلی ترجیح طلبا کا ٹوور لائل پور میوزیم لانا بن چکی ہے۔ڈی پی ایس تاندلیانوالہ کے طلبا و اساتذہ نے 44 ڈگری پارہ کی پرواہ کیے بغیر ثقافتی ورثہ سے روشنائی کے لیے لائل پور میوزیم کا رخ کیا۔جس میں پنجم جماعت سے میٹرک تک کے طلبا بڑی تعداد میں شریک تھے۔میوزیم آفیسرز اور گیلری اٹنڈنٹس نے طلبا کو عجائب گھر کی دس گیلیریوں کا تفصیلی دورہ کرایا۔ میوزیم میڈیا مینیجر مس شہناز محمود کو آنٹرویو دیتے ہوئے طلبا کا کہنا تھا۔ کہ یہاں آکر ہم نے نہ صرف لائل پور کے جنگلوں سے ملک کے تیسرے بڑے اور صنعتی شہر کا درجہ حاصل کرنے والےفیصل آباد کی تاریخ کا جائزہ لیا۔ بلکہ پتھر کے زمانے سے ہندو،مسلم ،سکھ اور برطانوی ادوار کی سیر کا موقع بھی ملا۔طلبا نے گندھارا سمیت مختلف تہذیبوں کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں۔ڈی پی ایس بوائز سیکشن تاندلیانوالہ کے ہیڈ ماسٹرنیاز حسین کا کہنا تھا۔ کہ ہمارا مقصد یہ تھا ۔کہ جتنے بھی فیصل آباد شہر سے باہر رہنے والے طلبا ہیں۔ ان کو فیصل آباد کا تاریخی پس منظر دکھایا جائے ۔کہ پہلے اس کا کیا نام تھا۔ اور اب اس کی پہچان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا۔ کہ ہم نے پلان کیا ہے۔ کہ جونئیرز سیکشن کے طلبا کے ساتھ ساتھ گرلز سیکشن کی طالبات اور نواحی علاقوں میں موجود برانچز کے طلبا کو بھی میوزیم کا دورہ کرایا جائے۔ تاکہ ان کے علم میں عملی طور پر اضافہ ہو سکے۔