فیصل آباد(سٹی رپورٹر) میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کی ملکیتی بغدادی مارکیٹ کمرشل پراپرٹی پر قبضہ مافیا، کارپوریشن پٹواری سلیم ودیگر ملوث آفیسران کے خلاف کمشنر فیصل آباد سلوت سعید کا دبنگ ایکشن ۔۔
عام شہری کی تحریری شکایت پر سلیم پٹواری و دیگر کے خلاف چیف آفیسر مونسپل کارپوریشن کو آنکوائری کا حکم نامہ جاری۔
تفصیلات کے مطابق شہری منورعلی نے کمشنر فیصل آباد محترمہ سلوت سعید کو درخواست میں آنکشاف کیا تھا۔ کہ بیرون کارخانہ بازار بغدادی مارکیٹ پر پچیس سالوں سے میونسپل کارپوریشن کے پٹواری محمد سلیم اور کارپوریشن کے آفیسران نے ملی بھگت کرتے ہوئے پرائیویٹ مافیا کا قبضہ کروا رکھا ہے، 150 سے زائد دوکانوں کو کس نے کتنے میں فروخت کیا۔ کسی کو کانوں کان کوئی خبر نہیں۔ دوکانوں پر ناجائز قابض آفراد کے پاس نا تو ملکیتی دستاویزات ہے۔ اور نا کوئی کرایہ نامہ موجود ہے۔ عرصہ پچیس سال سے محمد سلیم پٹواری اور اس کے دست راست آفسران اس سونے کا انڈا دینے والی بغدادی مارکیٹ کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔ کمشنر فیصل آباد نے شہری کی تحریری شکایت پر نوٹس لیتے ہوئے چیف آفیسر مونسپل کارپوریشن زبیر وٹو کو میرٹ پر جامع انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ دوسری جانب عوامی حلقوں نے کمشنر فیصل آباد محترمہ سلوت سعید کے آنکوائری کے حکم نامے کو خوش آئیند تو قرار دیا ہے۔ لیکن چیف آفیسر مونسپل کارپوریشن فیصل آباد زبیر وٹو کو آنکوائری آفیسر نامزد کرنے پر آپنے تحفظات کا آظہار کرتے ہوئے بتایا ۔کہ میونسپل کارپوریشن کے آفسران ہی تو اس سکینڈل میں ملوث ہیں۔ اور آنکوائری بھی چیف آفیسر کو ہی دی دینا ٹھیک نہیں۔ اس کے لئے کسی غیر جانب دار آفیسر کو آنکوائری آفیسر نامزد کرنا چاہئے تھا ۔ تاکہ بغیر کسی دباو کے قانون کے مطابق میرٹ پر آنکوائری پایا تکمیل تک پہنچتی ۔ اور سرکاری خزانے کو نقب لگانے والے آفیسران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔ کیونکہ آبھی تک بغدادی مارکیٹ میں قبضہ مافیا کے خلاف کوئی قانونی آیکشن نہ لینا اس بات کا واضح ثبوت ہے۔ کہ بغدادی مارکیٹ کے قابضین اور میونسپل کارپوریشن کے آفیسران سلیم پٹواری سمیت سب آپس میں ملے ہوئے ہیں ۔