فیصل آباد( میاں خالد محمود) سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل کی زیر صدارت کمشنر آفس، فیصل آباد میں امن و امان کے حوالے سے اہم اجلاس۔۔۔۔
کمشنر فیصل آباد سلوت سعید، آر پی اوڈاکٹر محمد عابد خاں،ڈپٹی کمشنر فیصل آباد عبداللہ نیئر شیخ، سی پی او کامران عادل کے علاوہ جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کےڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کی ویڈیو لنک کے ذریعےشرکت۔
سیکرٹری داخلہ پنجاب نے ریجن میں کریمنل گینگز، ڈرگ مافیا اور بجلی چوروں کے خلاف ایکشن کا جائزہ لیا۔
پنجاب فرانزک سائنس آیجنسی کو ریجنل سطح پر اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ۔
فرانزک سائنس ایجنسی کے تمام بڑے ٹیسٹس کی سہولت ریجنل سطح پر دیں گے۔
سنگین جرائم کے واقعات میں فرانزک سائنس ایجنسی کے نتائج فوری حاصل ہوں گے۔
چائینیز سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جائیں۔
چائنیز سکیورٹی پر مامور سرکاری و پرائیویٹ عملہ بہترین پروفیشنل ریسورس ہونا چاہیے۔
چائینیز کی موومنٹ کے دوران تمام ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے۔
عید الاضحی سے قبل مویشی منڈیوں اور مساجد میں سکیورٹی انتظامات یقینی بنائیں۔
صوبہ بھر کی تمام جیلوں میں ریفارمز کا خود جائزہ لے رہا ہوں۔
سیکرٹری داخلہ پنجاب۔۔