سرگودہا۔۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر اسد اعجازملہی نے پریس کلب کا دورہ کیا۔۔





 سرگودہا(کامران شہزاد) 

سرگودہا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے  پریس کلب کا دورہ کیا۔ سرگودہا پریس کلب پہنچنے پر صدر آصف حنیف اور جنرل سیکرٹری رانا ساجد نے پرتپاک  استقبال کیا۔ صحافی اور میڈیا نمائندگان نے ڈی پی او سرگودہا کو پھولوں کے ہار پہنائے۔ صدر پریس کلب اور جنرل سیکرٹری نے آپنے خطاب میں ڈی پی او کو خوش آمدید کہا ۔صدر پریس کلب اور جنرل سیکرٹری نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ ڈی پی او سرگودہا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کا کہنا تھا ۔کہ پولیس اور صحافت کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ صحافی معاشرے کا چوتھا ستون اور معاشرے کی آنکھ ہیں۔ پولیس عوام کے لئے ہے ۔اور اس کی خدمات ہی ہماری زندگی کا مقصد ہے۔ ان کا کہنا تھا ۔کہ میڈیا کی طرف سے جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی پر مؤثر کاروائی کی جائے گی ۔صحافی اور میڈیا نمائندگان کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post