فیصل آباد ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی دبنگ کاروائی
ملزم ساجد ماشی سب انسپکٹر SSOIU کو 20000 روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔
فیصل آباد(نیادن/کرائم رپورٹر)ڈائریکٹر آینٹی کرپشن فیصل آباد کنور خالد محمود کی بڑی کاروائی۔ملزم ساجد ماشی سب آنسپکٹر SSOIU کو 20000 روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل آینٹی کرپشن آسٹیبلشمنٹ پنجاب لاہور سہیل ظفر چھٹہ کی ہدایت پر محمد یونس CO ACE فیصل آباد کو آپنی ٹیم کے ساتھ مسٹر چوہدری محمد فیاض مجسٹریٹ سیکشن 30 سمندری فیصل آباد کی نگرانی میں ٹریپ چھاپہ مارنے کے لیے تعینات کیا گیا۔ملزم ساجد ماشی سب آنسپکٹر SSOIU کو 20000 روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔ اس کے خلاف مقدمہ ایف آئی آر نمبر 12/24 زیر دفعہ 161 پی پی سی، 5/2/47 پی سی اے پی ایس اے سی ای سرکل فیصل آباد میں درج کر لیا گیا ہے ۔اور تفتیش جاری ہے۔ جسے میرٹ اور قانون کے تحت حتمی شکل دی جائے گی۔