فیصل آباد(نیا دن/رپورٹر) سی پی او فیصل آباد کامران عادل کی بہادری، اہل علاقہ پنجاب پولیس زندہ باد کےنعروں سے گونج آٹھا۔
تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقہ میں بھانجے اور رشتے داروں کو یرغمال بنانے کا واقعہ۔
سی پی او فیصل آباد کامران عادل ریسکیو 15 کی کال پر پولیس اور ایلیٹ فورس کے جوانوں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گۓ۔
ملزم انوارالحق نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سےملزم زخمی۔
سی پی او فیصل آباد اور ان کی ٹیم نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئےیرغمال افراد کو بازیاب کرا لیا ۔
ملزم انوار الحق نے بھانجے اور رشتے داروں کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا ہوا تھا۔
پولیس کے بروقت رسپانس سے ملزم انوار الحق زخمی حالت میں گرفتار،اسلحہ برآمد۔۔