تحصیل دنیا پور ہیڈ کوارٹر ملک طیب اعوان ہسپتال دنیا پور میں رشوت کے بغیر کام نہیں ہوتا۔


 لودہراں(گلزار احمد) تحصیل ہیڈکوارٹرملک طیب اعوان ہسپتال دنیاپور میں  شہری مہتاب علی کی اہلیہ سمیرا  بی بی کی اچانک طبعیت خراب ہونے پر3دن ہسپتال وارڈمیں  داخلے کے بعدپرائیویٹ لیبارٹری سے مہنگے داموں الٹراساؤنڈ کروانے کے بعدفوری اپنڈکس کے آپریشن کے احکامات کے بعدآپریشن تھیٹر اسسٹنٹ قادرنامی تعینات ملازم نے 20ہزارروپے رشوت طلب کی۔ لواحقین کے  انکارپرمریضہ سمیرابی بی کوآپریشن تھیٹرسے نکال دیا گیا۔قادرنامی آپریشن تھیٹر اسسٹنٹ نے کہا۔پیسوں کے بغیرآپریشن نہیں ہوگا۔مریضہ کی طبعیت غیرہونے پرلواحقین مریضہ کوپرائیویٹ سمیجہ ہسپتال بہاولپور60 ہزارروپے خرچ کرکے آپریشن کروانے پہ مجبورگئے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے قادرنامی آپریشن تھیٹر اسسٹنٹ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post