فیصل آباد۔آل پاکستان میونسپل آیمپلائز فیڈریشن پنجاب کے بلدیاتی ملازمین کے حقوق کے لیے کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔۔



 فیصل آباد(شہزادحسن) آل پاکستان میونسپل آیمپلائز فیڈریشن پاکستان۔ 

پنجاب کے بلدیاتی ملازمین کے حقوق کے لیے بختیار لیبر ہال میں  محمد خالد علوی سینئر نائب صدر آیپکا پاکستان/مرکزی صدر میونسپل آیمپلائز فیڈریشن پاکستان ساجد بخاری جنرل سیکرٹری آل پاکستان میونسپل فیڈریشن کی زیر قیادت کنونشن کا آنعقاد کیا گیا۔ کنونشن میں پنجاب بھر سے آل پاکستان میونسپل آیمپلائز فیڈریشن پاکستان کے صوبائی ، ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ عہدیداران نے بھر پور شرکت کی۔ کنونشن کا نعرہ میونسپل ملازمین کا قتل عام نا منظور، ٹھیکداری سسٹم نا منظور تھا، فیصل آباد ڈویژن میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کی طرف سے میاں انور حسین آنفارمیشن سیکرٹری پنجاب، رانا سعید جنرل سیکرٹری ، ارشاد حسین صدر آل پاکستان میونسپل آیمپلائز فیڈریشن یونٹ میونسپل کارپوریشن فیصل آباد ، کریم نواز ملتان، ڈاکٹر ریاض، رانا حنیف ، ملک ریاض، عامر شیرازی،  ملک شاہد، میاں عبد المجید، رانا افضال، شاہد اقبال ، ریاض جتالہ، محمد عمران و دیگر عہدیداران نے بھرپور نمائندگی کرتے ہوئے کنونشن میں شرکت کی۔ شرکاء نے آپنے خطاب میں بات کرتے ہوئے کہا۔ کہ ہر استحصالی نظام، غیر قانونی اور غیر آئنی آقدامات کے خلاف ہم پنجاب کی قیادت کے شانہ بشانہ پنجاب بھر کی مقامی حکومتوں اور اُنکے ملازمین کے ساتھ کھڑے ہیں۔  ٹھیکیداری سسٹم جہاں جہاں بھی ماضی میں نافذ کیا گیا۔ اس سے حکومتی خزانوں کو اور ملازمین کو ناقابلِ تلافی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ کیونکہ جہاں بھی مقامی حکومتوں کے بزنس ویسٹ مینجمنٹ کو کمپنیوں کے حوالے کیا گیا تو نہ صرف مقامی حکومتوں کو قیمتی املاک سے ہاتھ دھونا پڑا۔ بلکہ ملازمین کا بھی آستحصال ہوا۔ اور ویسٹ جو کہ مقامی حکومت کی املاک کی تعریف میں آتی ہیں ۔اُس کا بھی کوئی قواعد کے مطابق چیک اینڈ بیلنس نہیں رہا۔ ایسے پارکنگ کمپنوں کی بھی درد ناک کہانی ہیں۔ جس سے نہ صرف مقامی حکومت کو وسائل سے ہاتھ دھونا پڑے۔ بلکہ آتنے بڑے بزنس کو آنجام دینے کے لیے بہت ساری نوکریاں بھی پیدا کرکے شہریوں اور سرکاری ملازمین کے بچوں کو کوٹہ سسٹم کے تحت دی جا سکتی تھیں ۔جس کی وجہ سے بھی نہ صرف مقامی حکومتوں کو نقصان پہنچا سرکاری ملازمین کا بھی بڑے پیمانے پر اآستحصال ہوا ۔شرکاء نے مزید کہا۔ کہ ہم پنجاب کے دیگر مقامی حکومتوں کے قانونی فرائض اور کاروبار کو ٹھیکہ پر دینے کا سوچنے کی بھی مزمت کرتے ہیں۔ اور جب اس آقدام کو عملی جامہ پہنایا گیا ۔تو آل پاکستان میونسپل آیمپلائز فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے بھرپور آحتجاج کیا جائے گا۔ جو کہ آپنے حقوقِ کے حصول تک جاری رہے گا۔ 

منجانب 

میاں انور حسین 

آنفارمیشن سیکرٹری پنجاب / ڈویژنل آرگنائزر آل پاکستان میونسپل آیمپلائز فیڈریشن، ڈویژنل انفارمیشن سیکرٹری آیپکا ، چیئرمین آیپکا/ سرپرست اعلیٰ آیپکفا ایسوسی ایشن میونسپل کارپوریشن فیصل آباد ، انفارمیشن سیکرٹری پنجاب مرکزی بین المذاھب امن کمیٹی پاکستان۔

Post a Comment

Previous Post Next Post