بہاولپور (نیا دن رپورٹر) بہاولپور میں ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والی خاتون آسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ثناء کی تعیناتی ـ
آسسٹنٹ کمشنر بہاولپور کے تبادلے کے بعد آن کی جگہ ڈاکٹر ثناء رام چند گلوانی کی تعیناتی ہوئی ہے ـ
پنجاب حکومت نے 2023 میں ان کو حسن آبدال میں بطور آسسٹنٹ کمشنر تعینات کیا تھا ۔ اور یہ پاکستان کی پہلی ہندو خاتون آسسٹنٹ کمشنر تھیں۔ ڈاکٹر ثناء رام چند گلوانی نے 2020 ء میں سی ایس ایس کاامتحان پاس کیا تھا۔
سی ایس ایس کے سالانہ آمتحان 2020 میں کل 18553 آمیدوار شامل تھے۔ اور ان میں ٹیسٹ اور انٹرویو کے بعد 221 افراد کا انتخاب کیا گیا ہے۔ سی ایس ایس میں کامیابی کی شرح دو فیصد سے بھی کم رہی ہے ۔اور ان میں سے پاکستان کی خدمت کرنے کے لیے جن 79 خواتین کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ان میں ڈاکٹر ثنا رام چند بھی شامل ہیں۔