فیصل آباد : تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقہ محلہ حیدر آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ۔۔
فائرنگ کے دوران ملزم انوار عرف بودی زخمی حالت میں گرفتار ، ایک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔46 ج ب کا انوار بودی ڈکیتی و بھتہ خوری کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور پولیس کو مطلوب تھا ، ایس پی مدینہ ٹاؤن۔۔ گرفتار ملزم نے محلہ حیدر آباد میں شہری غلام مرتضیٰ کے اہل خانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنایا۔ اطلاح موصول ہونے پر ملت ٹاؤن پولیس موقع پر پہنچی ، ملزم نے سیدھی فائرنگ کر دی، ایس پی مدینہ ٹاؤن۔سی پی او کامران عادل اور ایس پی شاہ میر پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گے۔