بدقسمتی سے فیڈریشن نے کبھی مزدوروں کو جائز حقوق نہیں دیے ، نواب اسلم رئیسانی
مستونگ ( نیا دن نیوز ان لائن) چیف آف سراوان و رکن صوبائی اسمبلی نواب اسلم خان رئیسانی نے یوم مزدور کے عالمی دن کے حوالے سے آپنے ایک پیغام میں کہا۔ کہ دنیا بھر میں آج یوم مزدور یکم مئی مزدوروں کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔اس دن کو منانے کا مقصد ریاست مزدوروں کی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے اس دن امریکا کے شہر شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کو یاد کرنا ہے۔ انسانی تاریخ میں محنت و عظمت اور جدوجہد سے بھرپور اظہار یکجہتی کا دن یکم مئی ہے۔ 1886ءمیں شکاگو میں سرمایہ دار طبقے کے خلاف اٹھنے والی آواز، اپنا پسینہ بہانے والی طاقت کو خون میں نہلا دیا گیا، مگر ان جاں نثاروں کی قربانیوں نے محنت کشوں کی توانائیوں کو بھرپور کر دیا۔ مزدوروں کا عالمی دن کار خانوں، کھتیوں کھلیانوں، کانوں اور دیگر کار گاہوں میں سرمائے کی بھٹی میں جلنے والے لاتعداد محنت کشوں کا دن ہے۔ اور یہ محنت کش انسانی ترقی اور تمدن کی تاریخی بنیاد ہیں۔آج ہم عالمی یوم مزدور کے موقع پر شکاگو کے ان محنت کشوں کی لازوال جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔اور مزدور دنیا کے کسی بھی خطے سے تعلق رکھتے ہو۔ پاکستان ہو یا شکاگو قابل قدر و عظمت ہے۔ انکی اس عظمت کو سلام! انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے فیڈریشن نے کبھی مزدوروں کو ان کے جائز حقوق نہیں دیے۔ یہاں بھی سرمایہ دارانہ' جاگیردارنہ اور وڈیرا شاہی نظام نے نہ عوام کو صحیح معنوں میں ان کے حقوق دیے ہیں۔ نہ ہی مزدوروں کو ان کے جائز حقوق دیے جا رہیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا بھر میں مزدوروں کی محنت سے تعمیر و ترقی کا پہیہ چل رہا ہے۔۔۔