فیصل آباد (اکبر علی بٹ)یکم مئی ہماری زندگی میں اہم دن کی حثیت سے جا نا جاتا ھے ۔اس دن کو لیبر ڈے بھی کہا جاتا ھے۔ پوری دنیا کے مزدور رہنما یکم مئی کو مزدوروں کا دن کہتے ہوئے مزدور طبقہ کے دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہو تے ہیں۔ کیوں کہ مزدور کسی بھی ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتے ہیں۔ جن کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتا ۔ان خیالات کا آظہار جنرل سیکرٹری آیپکا آیوب ریسرچ اور سینئر نائب صدر آیپکا زراعت پنجاب جناب اکبر علی بَٹ نے آپنے جاری بیان میں کیا ۔آنہوں نے کہا ۔کہ آج کے ترقی یافتہ دور میں مہنگائی کی وجہ سے ہمارا مزدور / چھوٹا ملازم طبقہ اس بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ غربت کی زندگی گزارنے اور دو وقت کی روٹی کے لیئے در بدر کی ٹھوکریں کھا نے پر مجبور ہو چکا ھے۔ جبکہ وہ آپنے آئینی اور جائز حقوق کے لیے ہمارے معاشرے کے سامنے بھیک مانگ مانگ کر اس قدر تھک چکے ہیں۔ کہ معاشرے میں آپنا مقام کھو بیٹھے ہیں۔ لہذا پاکستانی ہونےکے ناطے ہمارا یہ فرض ہے۔ کہ ہم آپنے ملازم اور مزدور بھائیوں کے جائز حقوق کے حصول کے لیئے انکی مدد کریں۔ اور ان کے حقوق کا خاص خیال رکھیں۔
اکبر علی بٹ۔
جنرل سیکرٹری آیپکا ایوب ریسرچ انسٹیٹیوٹ جھنگ روڈ فیصل آباد
سینئر نائب صدر آیپکا زراعت پنجاب۔
good
ReplyDelete