کہروڑ پکا (گلزار احمد)
تھانہ صدر کے علاقہ موضع واہند سرمانی میں پولیس مقابلہ۔
گرفتار چور ساتھی چھڑانے کیلئے چائنہ موٹر سائیکل سوار تین کس ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ۔
پولیس گرفتار ملزم محبوب سے ریمانڈ جسمانی ریکوری کے لئے جا رہی تھی۔ترجمان پولیس
تین کس نامعلوم ملزمان نے عقب سے آکر پولیس پر فائرنگ شروع کردی، پولیس نے بھی جوابی فائرنگ گی۔
فائرنگ کے تبادلے میں ملزم محبوب آپنے ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہو گیا۔جبکہ پولیس آفسران بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہے۔
زخمی ہونے والا ملزم محبوب چوری کے 9 مقدمات میں ملوث ہے۔ترجمان پولیس
گولی گرفتار ملزم محبوب کو دائیں گھٹنے میں لگی۔ جس کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی رضوان خان بھاری نفری کے موقع پر پہنچ گئے۔حملہ آور ملزمان موٹرسائیکل پھینک کر اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار، تعاقب جاری ہے، ناکہ بندی کروا دی گئ۔ترجمان پولیس
مفرور ملزمان کی تلاش کے لئے قریبی دیہاتوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ جلد ہی گرفتار کرلئے جائیں گے۔ترجمان پولیس۔
کروڑپکا تھانہ صدر کے علاقہ موضع واہند سرمانی میں پولیس مقابلہ۔۔
byNaya din news
-
0