آحمد پور سیال( ڈسٹرکٹ رپورٹر نیا دن نیوز)
زمین پھٹی ، نہ آسمان گرا
درندوں کے ساتھ مل کر سگی بہن نے آپنی ہی چھوٹی بہن کی عزت کو تار تار کر دیا۔
تین اوباش نوجوان 2 روز تک حوا کی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے ، مقدمہ درج ہونے پر گرفتار ملزمان کو پولیس نے بھاری رشوت لے کر چھوڑ دیا۔ متاثرہ خاندان کی وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے انصاف کی اپیل،
تھانہ احمدپور سیال کے نواحی علاقہ موضع سدھانہ کے رہائشی محمد صدیق کمہار نے آپنی اہلیہ فضہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے آلزام عائد کیا ہے ۔کہ ملزمان عرفان، امین ، ساجد ملزمہ رخسانہ سے مل کر میری 11 سالہ بیٹی مدرسہ کی طالبہ مسمات بشری کو آغوا کر کے نا معلوم مقام پر لے گئے ۔ اور دو روز تک جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ تھانے میں درخواست دینے پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے متاثرہ بچی کی رپورٹ کے لیے طبی معائنے کے بعد فرانزک کے لیے نمونے لیبارٹری کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔ مورخہ 17 اپریل کو مقدمہ نمبر 243/24 بجرم 375Aت پ درج ہوا ۔مگر مبینہ پولیس تھانہ احمدپور سیال نے بھاری رشوت لے کر ملزمان کو چھوڑ دیا ۔متاثرہ والدہ فضہ نے کہا ۔کہ با اثر ملزمان مقدمہ سے دستبردار نہ ہونے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ آنہوں نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز ، آئی جی پنجاب اور ڈی پی او جھنگ سے مطالبہ کیا ہے ۔کہ ملزمان کو فوری گرفتار کر کے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔ اس سلسلہ میں مئوقف جاننے کے لیے ایس ایچ او تھانہ احمدپور سیال محمدنواز نول سے رابطہ کیا گیا ۔تو کوئی جواب موصول نہ ہوا۔۔ے