فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ نڈسٹری کے سابق ایگزیکٹو ممبر حاجی محمد اصغر کا کہنا ہے۔کہ ٹیکس ادا کرنا ہر تاجر کا فرض ہے۔

فیصل آباد(اشرف سندھو)چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق ایگزیکٹوممبرو سٹینڈنگ کمیٹی برائے یوزڈ مشینری کے چیئرمین،انجمن تاجران سٹی فیصل آباد کے نائب صدر انجمن تاجران موٹر مارکیٹ جھنگ روڈ فیصل آباد کے چیئرمین حاجی محمد اصغر نے کہا ہے. کہ ٹیکس ادا کر نا ہر تاجر کا فرض ہے. مگر ایف بی آر کے نظا م سے تاجر خوفزدہ ہے، تاجر ایف بی آر کے اہلکارو ں کو رشوت اور وکلا ء کو فیسو ں کی مد میں لاکھوں روپے ادا کر تے ہیں،اگر ایف بی آر کا نظا م درست ہو تو تاجر خود بخود ٹیکس ادا کر سکتے ہیں، انہوں نے کہا۔ کہ ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی رکھنے والے تاجروں کے سیلز ٹیکس اور دیگر نئے ٹیکسزکے نفاذ کے بارے میں تحفظات دورکرنے چا ہیے، حکومت تاجروں کواعتماد میں لے۔ تاکہ وہ ملک کی ترقی کیلئے معیشت کومضبوط کرنے میں فعال کردار ادا کرسکیں، انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں مسلسل اضافہ اورمہنگائی کے باعث کاروباری سرگرمیاں پہلے ہی مشکل ہوچکی ہیں۔ قیمتوں میں اضافے کی پریکٹس بند نہ ہوئی تو ملک میں خطرناک معاشی بحران پیدا ہوگا،انہو ں نے کہا کہ IMF سے قرضہ نہ لینے کی دعویدارحکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کی کالونی بنادیا ہے ۔کسی کو علم نہیں۔ کہ وہ ملکی معیشت کو کس سمت لے جارہے ہیں، انہوں نے حکومت سے بجلی گیس اور تیل کی قیمت میں کیا گیااضافہ واپس لینے اورشرح سودکم کرنے کا مطالبہ کیا،انہو ں نے مزید کہا۔ کہ تاجر ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، اگر تا جر خوش حال ہو گا تو ملک خو شحا ل ہو گا۔۔

Post a Comment

Previous Post Next Post