جرمنی( نمائندہ خصوصی) پاکستانی سٹوڈنٹنٹس کی جرمنی کے شہر گوٹنگن (Goettingen)مِیں شاندار پارٹی۔
پارٹی پاکستان کے نوجوان سکالر جناب مرزا قُصین حیدر کو پی ایچ ڈی کے لئے ماری کیوری ( Marie Curie)کا عظیم سکالرشپ ملنے کی خوشی ہوئی۔ اور اُنکے اعزاز مِیں رکھی گئی پارٹی کے اختتام پے پاکستانی دیسی کھانوں سے بھرپور تواضع کی گئی۔
پارٹی مِیں پی پی پی یورپ کے نائب صدراور طالب علم رہنما ملک عمران ڈوگر، پاکستان سٹوڈنٹ ایسوسی ایشن (پی ایس اے )کے صدر جناب سید بلال احمد ، سابقہ صدر (پی ایس اے )جناب فاران ظفر صاحب اور سینئر رہنما (پی ایس اے )اور نوجوان اسکالر جناب ڈاکٹر امجد صاحب اور ایونٹ کوآرڈینیٹر(پی ایس اے) اور ہر دل عزیز شخصیت جناب نعمان احمد صاحب نے خصوصی شرکت کی۔
ماہنامہ فالکن (علی رضا رانجھا)کے مطابق پاکستان سٹوڈنٹس نے جرمنی کے شہر گوٹنگن (Goettingen)میں اپنے نوجوان دوست کو عظیم سکالرشپ برائے پی ایچ ڈی ماری کیوری حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور مبارک باد پیش کی۔ اور ساتھ ہی ساتھ تمام انٹرنیشنل سٹوڈنٹس بالخصوص وطن پاک کے طالب علموں مِیں دنیا کے اعلیٰ اور بڑے تعلیمی اداروں تک رسائی اور سکالرشپ کے حصول کے لیے سیر حاصل تجاویز پیش کی ۔ تا کہ وطن پاک سے تعلق رکھنے والے نوجوان سکالرز دنیا بھر مِیں آپنے وطن عزیز کا نام روشن کریں۔ اور آنے والی نسلوں کے لئے نئی راہیں اور شعور ڈویلپ کر سکیں۔ تقریب میں نوجوان طالب علموں اور سکالرز میں جناب ڈاکٹر عمر ورک ،ڈاکٹر حافظ عابد ، ابو بکر ،عمیر مرزا ،تقویم اعوان ، لقمان قاضی ،سید احمد شاہ ،محمد عادل ،اسامہ علی نے اس عہد کا ارادہ کیا ۔ کہ ہم انشاءاللہ ملک پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ اور نئے آنے والے نوجوانوں کے لئے تعلیمی اور سماجی رہنمائی فراہم کرنے مِیں کوئی کسر نہیں چوڑیں گے۔ انشاءاللہ وہ وقت دور نہیں۔ جب پوری دنیا کے تمام بڑے تعلیمی اداروں مِیں پاکستانی نوجوان سکالرز آپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائے گے ۔ اور ملک پاکستان کا پوری دنیا مِیں نام روشن کریں گے۔
پاکستانی سٹوڈنٹس کی جرمنی کے شہر گوٹنگن میں شاندار پارٹی
byNaya din news
-
0