مومن کی عید اس دن ہوگی جس دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا دیدار ہوگا۔

لاہور (نمائندہ خصوصی) مومن کی عید اس دن ہوگی جس دن اسے نبی کریم کا دیدار ہوگا ناصر عباس قادری ایڈووکیٹ مرکزی سیکرٹریٹ امام حسن کونسل پاکستان میں عید الفطر کے اجتماع سے بانی و سربراہ امام حسن کونسل پاکستان کا خطاب ملک شاہد قاری غلام عباس بھی موجود تفصیلات کے مطابق امام حسن کونسل پاکستان کے مرکزی چیئرمین و گدی نشین دربار عالیہ حضرت پیر محمد یار بھٹی نوشاہی قادری المعروف بابا مالی شاہ سرکار رحمتہ اللہ علیہ صاحبزادہ پیر ناصر عباس نوشاہی قادری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مومن کے لیے عید کا دن وہ ہوگا جس دن اسے اقا و مولا حضرت سیدنا حسنین کریمیں طیبین طاہرین کے نانا جان آقا و مولا حضرت سیدنا محمد مصطفیٰ احمد مجتبیٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کا دیدار ہوگا کیونکہ مومن وہ ہے کہ جو اپنے ماں باپ آل اولاد اور مال ودولت سے بڑھ کر رحمتہ اللعالمین آقا خاتم النبیین آقا سیدہ کائنات حضرت بی بی فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے بابا جان سے عشق ہوگا اور حضور اقدس صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم اس مومن سے رازی ہونگے جو آل نبی اولادِ علی سے مودت کرے گا اس سے یہ حقیقت واضح ہوگئی کہ دین حق صرف اور صرف عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور مودت اہلبیت علیہم السلام کا نام ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے امام حسن کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ واقع ملتانی کالونی بازار باغبانپورہ لاہور میں عیدالفطر کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ملک شاہد علی ،امام حسن کونسل پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری علامہ غلام عباس قادری اور محمد طارق گجر ایڈووکیٹ موجود تھے عیدالفطر کے اجتماع میں علماء کرام مشائخ عظام اور کارکنان امام حسن کونسل پاکستان کی کثیر تعداد نے شرکت کی آخر میں امت مسلمہ کی سلامتی کشمیر اور فلسطین کی آزادی کے لیے خصوصی دعا کی گئی

Post a Comment

Previous Post Next Post