عيد کے موقع پر لودھراں ميں سيکورٹی پلان ترتيب دے ديا گيا






خبر شامل کرتے ہیں لودہراں سے ہمارے نمائندے چوہدری ظفر اقبال کی رپورٹ کے مطابق ۔۔۔عید الفطر کے موقع پر سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر  پولیس اہلکار ہر آنے جانے والے کی چیکنگ کریں گے چاند رات کا بھی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے جو من چلے نوجوان ہلڑ بازی کرتے ہیں ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی ہوگی اور بازاروں کے اندر عید کی وجہ سے رش بڑھ جاتا ہے اس میں بھی پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں  کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہوگی ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی صدر سرکل مہر اسحاق سیال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میرے سرکل کے تمام تھانوں کی حدود میں جہاں بھی عید گاہیں یا بڑی مساجد ہیں ان میں سیکورٹی اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں جو اپنی ڈیوٹی بخوبی انجام دیں گے گشت کے نظام کو بھی مزید بڑھا دیا گیا ہے ان دنوں زہریلی شراب بھی کشیدہ کی جاتی ہے ان کے خلاف بھی گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے میری والدین سے بھی التماس ہے کہ عید کے پر مسرت موقع پر وہ اپنے بچوں کو ان محفلوں میں جانے سے روکیں جو ان کی زندگی کے لیے خطرہ ہیں  ان پر نظر رکھیں اور ان کو موٹر سائیکلوں کی ون ویلنگ سے بھی روکیں ہماری کوشش ہوگی کہ عید پر امن گزرے ہمارے پولیس اہلکار 24 گھنٹے الرٹ ہوں گے میں خود ان کی نگرانی کروں گا شہری عید پر امن طریقے سے گزاریں اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں



Post a Comment

Previous Post Next Post