سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کی زیرِ صدارت گندم کی سنبھال بارے زراعت ہاؤس لاہور میں اہم اجلاس ۔۔
گندم کی کٹائی گہائی ذخیرہ اور ترسیل بارے کاشتکاروں کی فنی راہنمائی کے سلسلہ میں جاری سرگرمیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو
فیصل آباد: (سٹی رپورٹر) سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کی زیرِ صدارت گندم کی سنبھال بارے زراعت ہاؤس لاہور میں اہم اجلاس کا انعقاد ہوا۔اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا۔ کہ حالیہ بارشوں سے ابھی تک گندم کی فصل پر کسی قسم کے منفی اثرات مشاہدہ میں نہیں آئے۔تاہم حالیہ بارشوں کی وجہ سے گندم کی برداشت کے عمل میں تھوڑی تاخیر ہوئی ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا ۔کہ گندم کی کٹائی اور گہائی بارے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کریں۔اس کے علاوہ گندم کی فی ایکڑ پیداوار کا ریکارڈ مرتب کر کے بھی پیش کیا جائے۔انھوں نے کہا کہ گندم کی کٹائی گہائی ذخیرہ اور ترسیل بارے کاشتکاروں کی فنی راہنمائی کے سلسلہ میں جاری سرگرمیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔گندم کی کٹائی گہائی کے لئے موسمی پیشن گوئی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کاشتکاروں کی راہنمائی کی جائے۔گندم کی ایڈوائزری موسمی صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے جاری کی جائے۔سیکرٹری زراعت پنجاب نے متعلقہ افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا۔ کہ جنوبی پنجاب میں گندم کی کٹائی کے فوراً بعد کاشتکاروں کو کپاس کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی بارے راہنمائی فراہم کی جائے۔ اور مارکیٹوں میں معیاری زرعی مداخل کی مقرر کردہ قیمتوں پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ کے عمل میں تیزی لائی جائے۔ انھوں نے کہا کہ کپاس کی کاشت کے سلسلہ میں جاری مہم کی اہمیت کے پیشِ نظر محکمہ زراعت کے تمام عملہ کی متفرق ڈیوٹیاں ختم کر دی گئی ہیں۔محکمہ زراعت کے افسران و فیلڈ عملہ کپاس کے کاشتکاروں کی راہنمائی کیلئے فیلڈ سرگرمیوں میں بہتری لائیں۔کپاس کی کاشت کیلئے پانی کی فراہمی بارے محکمہ آبپاشی کے مقامی افسران سے کوآرڈینشن بہتر کی جائے۔اجلاس میں اسپشل سیکرٹری زراعت ڈاکٹر شہنشاہ فیصل عظیم، ڈائریکٹر جنرل زراعت ڈاکٹر عبدالقیوم،کنسلٹنٹ محکمہ زراعت ڈاکٹر انجم علی اور ڈائریکٹر زرعی اطلاعات پنجاب نوید عصمت کاہلوں سمیت دیگر افسران نے شرکت جبکہ ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع ڈاکٹر اشتیاق حسن سمیت جنوبی پنجاب کے تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز زراعت توسیع بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔
سیکرٹری زراعت افتخار علی سہو کی زیر صدارت گندم کی سنبھال بارے زراعت ہاوس لاہور میں اہم اجلاس ۔ت
byNaya din news
-
0