فوٹو جرنلسٹ کے لیے رہائشی پلاٹس کی فراہمی کے لیے آسلام آباد کی نجی ہاوسنگ سوسائٹی سے معاہدے ہو گیا ہے۔


 فیصل آباد( میاں خالد محمود ) فوٹو جرنلسٹ  کے لیے رہائشی پلاٹس کی فراہمی کے لیے آسلام آباد کی  نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے معاہدے طے ۔ صدر فوٹو جرنلسٹ ایسوسی محمد طاہر نجفی کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا ۔ آجلاس میں فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران سیکرٹری  ظفر اللہ۔نائب صدر تصور عباس۔ فنانس  سیکرٹری جاوید مہیش۔جوائنٹ سیکرٹری شیخ شرافت۔سینیئر فوٹو جرنلسٹ ادریس چکتائی  لیاقت علی۔خلیل الرحمن۔اسد اللہ ۔تایا بشیر ۔ اور ممبران کی شرکت۔ صدر فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن محمد طاہر نجفی نے اجلاس میں بتایا۔  کہ اسلام آباد میں خوبصورت مقام پر نجی ہاؤسنگ کالونی میں ممبران کے لیے چھ مرلہ کا  رہائشی پلاٹس کے حصول کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ اس حوالہ سے آسلام اباد کی  نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے ساتھ معاہدہ طے کیا گیا ۔ تاکہ ورکر فوٹو جرنلسٹ اور ان کے بچوں کے لیے اپنی چھت کے حصول کا خواب ممکن ہو سکے۔ صدر فوٹو جرنلسٹ ایسوسی محمد طاہر نجفی کا مزید کہنا تھا۔ کہ اس حوالہ سے فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور ممبران کا وفد آئندہ ہفتے اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔ تاکہ معاہدے کو حتمی شکل دی جا سکے۔ محمد طاہر نجفی کا کہنا تھا۔ کہ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ اجلاس میں شریک سینیئر فوٹو جرنلسٹ ممبران قیصر اقبال۔ علی حسن ۔عقیل پرویز ۔ ملک سعید۔ شوکت لاذر۔عثمان بٹ۔عدنان غنی۔مرزا ہارون ۔مرزا نعیم۔ کرم الہی۔رومی ایچ ڈی ۔ نے صدر محمد طاہر نجفی اور فوٹو جرنلسٹ ایسوسی کی ان کاوشوں کو خوب سراہا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post