فیصل آباد۔سرکل آفیسر نشاط آباد رانا عمر دراز خان کی ہدایت پر ایس ایچ او چک جھمرہ علی آکرام گورائیہ کی ٹیم نے ڈاکوؤں کے خلاف بھر پور کاروائی کی۔


 فیصل آباد (کرائم رپورٹر) سرکل آفیسر نشاط آباد غازی رانا عمر دراز خان کی ہدایت پر ایس ایچ او چک جھمرہ علی اکرام گورائیہ کی ٹیم نے ڈاکوؤں کے خلاف بھر پور  کاروائی کی۔

چک جھمرہ انچارج چوکی سٹی رانا طاہر شبیر نے کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ تین رکنی راجو گینگ کو دھر لیا، گرفتار ملزمان میں،، سفیان علی جٹ سکنہ باوا چک،، محمد ریاض شمسی سکنہ مائی دی جھگی  ،، محمد عامر شمسی سکنہ تاج کالونی کے رہائشی شامل ہیں ،، گرفتار ملزمان کو ٹیکنکل وسائل بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا گیا ، جن کے قبضے سے تین موٹرسائیکل ،زیور ،، نقدی ،، پسٹل دیگر سامان برآمد ہوا ، ایس ایچ او چک جھمرہ نے بتایا۔کہ  مزید تفتیش جاری ہے اور ساتھ یہ بھی کہا کہ شہریوں کے مال و جان کے تحفظ کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے ۔ اور ان   جرائم پیشہ عناصر کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post