وفا انسانیت ویلفیر سوسائٹی مظفر گڑھ کے زیر اہتمام ایک یادگار محفل مشاعرہ۔۔۔

لیہ (شمشاد سرائی) وفا انسانیت ویلفئیر سوسائٹی مظفر گڑھ کے زیراہتمام ایک یاد گار محفل مشاعرہ اور تقریب رونمائی کتاب لفظ وفا اور کتاب بھوئیں دے بھاگ* لکھاری جناب نامور شاعر صادق حسین صادق جس کی سرائیکی تخلیق آپنی مثال آپ ہے۔ اور لفظ وفا کی مصنفہ شاہدہ وفا علوی کی کئی سرائیکی کتابوں کے بعد یہ پہلی اردو کتاب منظر عام پر آئی ہے۔ اور جس کو جناب میاں عثمان علی ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ نے بہت سراہا اور اس کتاب لفظ وفا کو اعزاز بخشا اور ضلع کونسل مظفر گڑھ ایک خوبصورت محفل رونمائی منعقد کرنے کا حکم دیا۔ جس پہ تعمیل کرتے ہوۓ وفا انسانیت ویلفئیر سوسائٹی مظفر گڑھ نے اک بہت بڑی تقریب کا اہتمام کیا۔ وفا انسانییت ویلفئیر سوسائٹی مظفر گڑھ کی پوری ٹیم نے ان تھک محنت کی۔ اور آپنی مدد آپ کے تحت اس پروگرام کو عملی طور پر پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ اور جس میں بڑے بڑے نامور شعرا کرام اورتبصرہ نگاروں نے حصہ لیا ۔جس میں نامور شاعر جناب صادق حسین صادق جناب توقیر عباس ڈونہ جناب مظہر قلنرانی اور لیہ دھرتی سے جناب مہمان شاعر میاں شمشاد سرائی صدر لیہ ادبی فورم لیہ جناب راناسجاد حسین سجاد شجا آباد جناب بشیر راہی جناب راشد ترین جناب مضطر گرمانی کو ٹ ادو یاسین رضا ٹوانہ جناب عباس وارث جناب عامر شہزاد جناب شہزاد شاذر جناب شکیل عادل جناب نذر فرید بودلہ نے شرکت کی۔ اور ضلع مظفر گڑھ کے مقامی سنگر جنہوں نے آپنی خوبصورت آواز سے شاہدہ وفا علوی کی کتاب لفظ وفا سے کلام کو آپنی خوبصورت آواز سے محفل کو چار چاند لگادیے۔ خوبصورت آوازوں کے مالک جناب مرید حسین بصیروی سجاد ملنگ عظم گرمانی عامر شہزاد جناب حق نواز اویڑا جناب ملک بشیر راہی اور ثناء خواں جناب احمدمجید بھٹہ تھےاور اس پروگرام کے تبصرہ نگار جناب پرو فیسرعمران میر جہنوں نے خوبصورت تبصرہ بھوئیں دے بھاگ کتاب پر کیا۔ اور لفظ وفا کے تبصرہ نگاروں میں شامل تبصرہ نگار جناب محمد طیب لأوپرا ہیڈماسٹر دانشور عبدلحکیم سےاور جناب جام اسماعیل ہیڈ ماسٹر وقصبہ گجرات سے جناب میاں شمشاد سرائی صدر لیہ فورم لیہ سے جناب محمد حسین علوی عوان نے بھی خوبصورت تبصرہ کیا۔ اور اس خوبصورت پروگرام میں میڈیا والوں نے بھی بھر پور کوریج دی۔ مظفر گڑھ سے ملتان لیہ اور لاہور سے بھی میڈیا والوں نے شرکت کی۔ور بزم شرر کے بانی جناب غلام شبیر سومرو ادب نواز نے بطور مہمان شرکت فرمائی۔ کلیم عباس محمد عمر سومرو ایڈوکیٹ میزبان خاص تھے۔ اور اس پروگرام کی خوبصورت نظامت فرمائی جناب نواب مضطرگرمانی اور جناب محمد محبوب ایڈوکیٹ اور کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔اور کئی ضلعوں سے پنوار اتحاد یعنی جناب ملک نیاز پنوار ایڈوکیٹ مرید حسین پنوار اصغر پنور ملتان سے آختر پنوار ڈی جی خان سے سجاد پنوار نے شرکت کی ۔اور پروگرام کو سراہا جناب لطیف قندرانی خالد خان عباسی نے اور ہیلتھ ڈیپارٹ سے جناب زمان صاحب اور ان کی فیملی نے بھی شرکت فرمائی۔ اس خوبصورت پوگرام کی صدارت جناب توقیر عباس ڈونہ صاحب نے کی۔ اور آخر میں وفاانسانیت ویلفئیر سوسائٹی مظفر گڑھ کی جانب سے بھوئیں دے بھاگ کتاب کے خالق صادق حسین صادق کو عزازی شیلڈ پیش کی گئی۔ وفا انسانیت ویلفئیر مظفر گڑھ کا منشور کلیم عباس نے پیش کیا۔ اور پوری ٹیم کا تعارف پیش کیا۔ اور صاحب شام شاہدہ وفا علوی کو پھول اور مالا پیش کی گئی۔ جس پر شاہدہ وفا علوی نے سب کا شکریہ ادا کیا۔ اور اس محفل کا آختتام دعا سے کیا گیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post