چترال ، معروف صحافی گل حماد فاروقی مرحوم کی وفات پر غلام مرتضیٰ جٹ کا اظہار تعزیت
فیصل آباد (میاں خالد محمود ) چترال کے معروف صحافی گل حماد فاروقی مرحوم جو گزشتہ دنوں حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کرگئےتھے ان کی وفات پر آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوساٸٹی APRNS (رجسٹرڈ) کے بانی صدر غلام مرتضیٰ جٹ،ممبر کور کمیٹی APRNS کمال عبدالجمیل اور چترال سے APRNSکے ہمدرد حکیم خان نے
چترال کے معروف صحافی گل حماد فاروقی مرحوم کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے اور مرحوم کیلٸے دعاٸے مغفرت کی ہے اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور من جملہ تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین
انا للہ وانا الیہ راجعون
aprns.org
aprnspakistan@gmail.com
مرکزی ترجمان
شہزاد اقبال