فیصل آباد۔۔طارق آباد چوکی انچارچ نے آپنی عدالت لگا لی۔


 فیصل آباد( کرائم رپورٹر) شہریوں پر پولیس تشدد کے واقعات نہ تھم سکے۔ 

  طارق آباد چوکی انچارج  کی جانب سے نوجوان پر  تشدد کی ویڈیو منظر عام پر  آگئی۔

ویڈیو  میں نوجوان کو باندھ کر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 متاثرہ نوجوان کو مبینہ جیب تراشی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ 

 کاروائی کی بجائے مبینہ طور پر  گرفتار نوجوان کو  بھاری رشوت لے کر چھوڑ دیاگیا۔

فیصل آباد طارق آباد  چوکی سے ملحقہ مسافر اڈے  جیب تراشوں، اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کیلئے محفوظ آماجگاہ بن گئے۔۔

Post a Comment

Previous Post Next Post