اسلام آباد( نمائندہ خصوصی/نیا دن )سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، فیصلوں کے منتظر مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
گزشتہ ایک سال کے دوران زیرالتوا مقدمات کی تعداد میں 4500 کے قریب نئے مقدمات کا اضافہ ہوا ہے۔
جیلوں میں موجود افراد کی جانب سے دائر 3353 اپیلیں فیصلوں کی منتظر ہیں۔
15 اپریل تک زیر التوا فوجداری مقدمات کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
ہائیکورٹس کے فیصلوں کے خلاف باضابطہ سماعت کے لیے منظوری کی منتظر اپیلوں کی تعداد 31 ہزار سے بڑھ گئی۔
گزشتہ سال مارچ میں زیر التواء مقدمات کی تعداد 52481 تھی، جبکہ اس سال 57 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔۔