امام بارگاہ قصر رضا پر نصب علم کی بے حرمتی کا واقعہ۔۔۔
فیصل آباد (جاوید شاہ) علم پاک کی بے حرمتی سے اہل بیت سے محبت کرنے والوں کی دل آزاری ہوئی ہے ۔فیصل آباد تھانہ ڈی ٹائپ کی حدود میں واقعہ محلہ علی ٹاون جس میں امام بارگاہ قصر رضا پر نصب علم پاک کو بے حرمتی سے اتارنے کا واقع پیش آیا۔ ہمارے پاس اس واقع کی مکمل وڈیو موجود ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے۔ دو نوجوان امام بارگاہ پر نصب علم کو بے حرمتی کے ساتھ اتار رہے ہیں۔ اس حوالہ سے امام بارگاہ قصر رضا کے صدر قمر جعفری کا کہنا تھا ۔کہ ہم امن پسند لوگ ہیں ۔تقریبا 40 سال سے ہم اس امام بارگاہ کے بانی ہیں ۔ہم تمام مسالک کے لوگوں کے ساتھ مل جل کر تمام پروگرام سرانجام دیتے ہیں۔ افسوس ہماری امن کی خواہش کو ہماری کمزوری سمجھا جا رہا ہے ۔ہم تمام مسالک کے مقدسات کا احترام واجب سمجھتے ہیں ۔ہم نے واقعے کی اطلاع 15 پر دی ۔
وہ لوگ الٹا ہمارے اوپر کاروائی کے لیے جھوٹی درخواستیں دے رہے ہیں۔ ہماری وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز ائی جی پنجاب
سی پی او اور ار پی او فیصل آباد سے گزارش ہے۔ کہ شر پسند افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ انصاف کا بول بالا ہو اور علاقے میں امن کی فضا قائم ہو۔