سکول ٹیچر کو ہراساں کرنے کا معاملہ۔ہیڈ ماسٹر کے خلاف پرچہ درج۔۔۔

عارف والا(محمد کاشف عباد)خاتون ٹیچر کو ہراساں کرنے کا معاملہ، سکول ہیڈ ماسٹر کے خلاف مقدمہ درج ایف آئی آر میں موبائل فون پر فحش گفتگو کرنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزامات ۔ تھانہ صدر میں خاتون ٹیچر آمنہ خوشی کی درخواست پر گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول 71 ای بی کے ہیڈماسٹر عمر حیات کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، پولیس سی ای او ایجوکیشن پاکپتن عثمان غنی نے ان سنگین الزامات پر سکول ہیڈ ماسٹر عمر حیات کو معطل کر کے انکوائری کا حکم بھی دے رکھا ہے ۔ یہ کاروائی سکول ہیڈ ماسٹر کی خاتون ٹیچر کے ساتھ فحش گفتگو اور سنگین نتائج کی دھمکیوں کی موبائل فون پر آیڈیو گفتگو منظر عام پر آنے کے بعد کی گئی۔۔ سابق ہیڈماسٹر عمر حیات کی آیڈیو آجکل سوشل میڈیا پر وائرل اور موضوع گفتگو بنی ہوئی ہے ۔ معاشرہ کے مختلف طبقات میں سے کچھ خاتون ٹیچر اور بعض ہیڈماسٹر کی حمایت کر رہے ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post