فیصل آباد (شہزادحسن) آل پاکستان میڈیا ہاؤس رجسٹرڈ گوجرانوالہ کی جانب سے آل پاکستان میڈیاکونسل رجسٹرڈ کےمرکزی چیئرمین محمداشرف جعفری کو صحافتی خدمات پرگولڈ میڈل سےنوازا گیا۔ اور باقاعدہ عید ملن پارٹی اور الحاق میٹنگ زیر صدارت چیف ایگزیکٹو سید زوار حسین شاہ رضوی المشہدی گوجرانولہ آفس منعقد ہوئی۔ میٹنگ زیر قیادت مرکزی بانی و صدر ڈاکٹر محمد زمان ہنجرا گولڈ میڈلسٹ ہوئی۔ جبکہ دوسری جانب ال پاکستان میڈیا کونسل رجسٹرڈ کے مرکزی چیئرمین محمداشرف جعفری مرکزی سینئروائس چیئرمین فیصل خالد ملک سے میٹنگ کی ۔میٹنگ میں بطورِ چیف گیسٹ مرکزی چیئرمین محمد اشرف جعفری آل پاکستان میڈیا کونسل رجسٹرڈ نے خصوصی شرکت کی میٹنگ کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک محمد فصیح الدین قادری نے کیا۔ نعت ڈاکٹر طارق رشید اعوان نے پیش کی۔ میٹنگ کی ابتدائی گفتگو آل پاکستان میڈیا ہاؤس رجسٹرڈ کے مرکزی صدر ڈاکٹر محمد زمان ہنجرا گولڈ میڈلسٹ نے کرتے ہوئے آل پاکستان میڈیا ہاؤس رجسٹرڈ کے پلیٹ فارم پر آل پاکستان میڈیا کونسل رجسٹرڈ کے مرکزی چیئرمین محمد اشرف جعفری اور انکےساتھی فیصل خالد ملک مہرمظہر اقبال بھدرو چوہدری سجاد احمد مرزا مقبول اور ناصر جعفری کو خوش آمدید کہا ۔اس موقع پر مرکزی چیئرمین محمد اشرف جعفری نے آل پاکستان میڈیا کونسل رجسٹرڈ کو پریس کانفرنس کی باقاعدہ دعوت دی۔ پریس کانفرنس کا مقصد چند عناصر کی طرف سے عرصہ دراز تک بے بنیاد الزامات کی ترید کرنا تھا۔ مرکزی چیئرمین محمد اشرف جعفری آل پاکستان میڈیا کونسل رجسٹرڈ نے مکمل یقین دہانی کروائی۔ کہ مخالفین کی طرف سے الزامات بے بنیاد ہیں۔ ان الزام کا کوئی وجود نہیں۔ بلکہ میں آل پاکستان میڈیا کونسل رجسٹرڈ کے پلیٹ فارم سے اور اپنی مرکزی کابینہ مرکزی صدر راناظفرطاہر مرکزی وائس چیئرمین طارق محی الدین شاہ جنرل سیکرٹری عرفان محمودبٹ کےزریعے آج ان کو پیغام دیتا ہوں۔ کہ انشاء اللہ میری کونسل کا سہارا لے کر عرصہ دراز تک غیر قانونی نام استعمال کیا جا رہا تھا ۔اب میں ان کا ناصرف محاصرہ کروں گا۔ بلکہ ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی کروں گا ۔اس موقع پر باقاعدہ نیشنل جیوگرافک میگزین کو لانچ کیا گیا ۔دونوں کونسل اور میڈیا ہاؤس میں باقاعدہ پانچ سال تک الحاق ہوا دونوں سربراہان نے ایک دوسرے کو دستاویزات پیش کی۔۔ آل پاکستان میڈیا ہاؤس رجسٹرڈ کے مرکزی بانی و صدر ڈاکٹر محمد زمان ہنجرا گولڈ میڈلسٹ اور ان کی ٹیم نے باقاعدہ آپنے پلیٹ فارم سے مرکزی چیئرمین محمد اشرف جعفری آل پاکستان میڈیا کونسل رجسٹرڈ کو گولڈ میڈل پیش کیا۔ گولڈ میڈل باقاعدہ چیف ایگزیکٹو سید زوار حسین شاہ رضوی المشہدی نے چئیرمین محمد اشرف جعفری کو گولڈ میڈل پہنایا۔ اس موقع پر آل پاکستان میڈیا کونسل کے سینئر وائس چیئرمین فصیل خالد ملک نائب صدر پنجاب مہر مظہر اقبال مرزا مقبول احمد ناصر علی جعفری اور چیئرمین ڈسٹرکٹ گوجرانولہ ظہیر عباس مہر موجود تھے۔ میٹنگ کی میزبانی کے فرائض باقاعدہ مرکزی چیئرمین یاسر نذیر بھٹی چیئرمین مجلس عاملہ شوری چوہدری سکندر حیات سدھو مرکزی جنرل سیکرٹری چوہدری ظفر اقبال ہنجرا مرکزی سینئر نائب صدر سید محبوب الحسن گیلانی مرکزی وائس چیرمین چوہدری شاہد عدنان پرویا مرکزی فنانس سیکرٹری ڈاکٹر طارق رشید اعوان مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سید علی امام رضوی مرکزی سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر ناصر علی گھمن لیگل ایڈوائزر قاضی ارباب اکبر فاروقی مرکزی نائب صدر محمد فصیح الدین قادری صدر پنجاب ڈاکٹر ملک عظمت علی جنرل سیکرٹری پنجاب عمر دراز چٹھہ ایڈووکیٹ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پنجاب رانا ذیشان احمد نائب صدر پنجاب محمد انعام قادری چیئرمین ڈسٹرکٹ سیالکوٹ قمر سہیل چیئرمین ڈسٹرکٹ وزیر آباد مہر عظمت حسین نقشبندی اور صدر ڈسٹرکٹ چونڈہ ڈاکٹر جواد خان نے سر انجام دئے میٹنگ کے اختتام پر مرکزی بانی و صدر ڈاکٹر محمد زمان ہنجرا گولڈ میڈلسٹ آل پاکستان میڈیا ہاؤس رجسٹرڈ اور مرکزی چیئرمین محمد اشرف جعفری آل پاکستان میڈیا کونسل رجسٹرڈ نے مشترکہ آعلامیہ جاری کیا۔ کہ ہم ملکر جرنلسٹ کیمونٹی کے حقوق کے لیے ہر فورم پر مسائل اُجاگر کریں گے۔ اور چیئرمین اے پی ایم سی ڈسٹرکٹ گوجرانولہ ظہیر عباس مہر کی طرف سے دونوں اداروں کو ریلوے پیکجز دینے پر شکریہ ادا کیا۔ ہم ملکر ہر چیلنجزکا مقابلہ کریں گے۔ عید ملن پارٹی کا باقاعدہ انعقاد گوجرانولہ شنواری میں دعوت خاص کیا گیا۔
آل پاکستان میڈیا کونسل کے چئیرمین محمد آشرف جعفری کو گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔
byNaya din news
-
0