فیصل آباد( شہزادحسن) پاکستان کی خود مختاری کے لیے ہر قسم کی قربانی کے لیے تیار ہے۔ قائد اور اقبال کے پاکستان کو آج اندرونی اور بیرونی سازشوں کے ذریعے کمزور کیا جا رہا ہے۔ اداروں اور خود ساختہ سیاسی آقاؤں کی لڑائی میں غریب عوام مہنگائی اور لاقانونیت کی چکی میں بری پس رہی ہیں۔ ان خیالات کا آظہار پاکستان نظریاتی پارٹی یوتھ ونگ کے مرکزی صدر ارسلان خالد بٹ نے فیصل آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری پنجاب رانا خرم شہزاد صدر یوتھ ونگ پنجاب مرزا طاہر مجید میڈیا کوآرڈینیٹر پنجاب میاں علی رضا آمیدوار پی پی 112 عامر شہزاد رحمانی اور سٹی صدر یوتھ ونگ سجاد اسلم بھی موجود تھے ۔مرکزی صدر یوتھ ونگ ارسلان خالد بٹ نے کہا ہے ۔کہ فلسطین کے مظلوموں کی حمایت جاری رکھیں گے ۔پاکستان نظریاتی پارٹی عالمی دنیا میں مسلمانوں پہ ہونے والے ظلم کی مذمت کرتی ہے۔ عافیہ صدیقی ۔فلسطین اور کشمیری مظلوموں کی حمایت کے لیے ہر حد تک جائیں گے ۔حکومت فل فور آسرائیل کے خلاف ایران کی حمایت کرے۔ اور جنگ میں بھرپور ساتھ دے انہوں نے مزید کہا ہے ۔کہ پاکستان کی خود مختاری کی جدوجہد جاری رکھے ہوۓ ہے۔ پاکستان نظریاتی پارٹی تربیت یافتہ نوجوانوں کا قافلہ تیار کر رہی ہے۔ جو وطن عزیز کی بھاگ ڈور سنبھالنے میں اہم کردار ادا کرے گا ۔پاکستان میں سیاسی معاشی و مذہبی استحکام کے لیے حکومت وقت کو فی الفور خود مختاری کا مظاہرہ کرنا پڑے گا ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے۔ کہ آنے والا دور ہمارا ہے۔ آئندہ انتخابات میں پاکستان نظریاتی پارٹی حکومت بنائے گی۔ اور شہیر سیالوی وزیراعظم پاکستان کا حلف اٹھائیں گے۔
پاکستان کی خود مختاری کے لیے ہر قسم کی قربانی کے لیے تیار ہے۔نظریاتی پارٹی یوتھ ونگ کے مرکزی صدر ارسلان بٹ۔۔۔
byNaya din news
-
0