فیصل آباد۔ پنجاب کونسل اف ارٹس کے زیر اہتمام مقابلہ موسیقی نصرت فتح علی خان آڈئیوریم میں منعقد ہوا۔


 فیصل آباد(نورین آختر) پنجاب کونسل آف آرٹس کے زیر آہتمام ڈویژن سطح کا مقابلہ موسیقی نصرت فتح علی خاں آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔ کمشنر فیصل آباد سلوت سعید اس موقع پر مہمان خصوصی تھیں۔ڈویژنل مقابلہ میں مجموعی طور پر رمشاء سحرنے پہلی،مظہر عباس نے دوسری اور جاوید اقبال نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔کمشنر   سلوت سعید نے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے۔ڈائریکٹر آرٹس کونسل ابرار عالم،کپل آف فیصل آباد مسٹر اینڈ مسز ناصرودیگر کے علاوہ گلوکاروں نے   بھرپور شرکت کی۔  ڈویژنل لیول مقابلہ میں ضلع فیصل آباد میں رمشاء سحر نے پہلی،جاوید اقبال نے دوسری،ثاقب محی الدین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ضلع جھنگ سے اوصاف علی نے فرسٹ،محمد اطہر علی نے سیکنڈ اور زین عباس نے تھرڈ،ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مظہر عباس پہلے،محمد عدنان دوسرے اور ندیم عباس تیسرے نمبر پر آئے۔ضلع چنیوٹ سے زمن عباس نے پہلی،ساجد علی رتن نے دوسری اورناصر عباس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔کمشنر  سلوت سعید  فیصل آباد نے ڈویژنل سطح پر جتنے والوں کو مبارک باد  پیش کی۔  اورصوبائی لیول کے مقابلہ کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کے موسیقی سے وابستہ فنکاروں نے ہمیشہ آپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔انہوں نے ڈویژن میں مقابلہ موسیقی کے انعقاد کو سراہا ۔۔ اور کہا کہ ایسے مقابلے مستقل بنیادوں پر جاری رکھے جائیں گے۔اور فنکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ڈائریکٹر آرٹس کونسل نے بتایا ۔ کہ چاروں اضلاع کے  پوزیشن حاصل کرنے والوں کے مابین ڈویژنل سطح کے مقابلے میں 12 نوجوان گلوکاروں نے حصہ لیا۔اور  مقابلہ موسیقی کے صوبائی سطح کے مقابلے 22 جون کو لاہور میں ہوں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post