فیصل آباد (شہزاد حسن) الائیڈ ہسپتال کے قریب واقع محلہ اکبر اباد کے کرسچن( مسیحی) رہائش پذیر ہیں۔ راجہ ریاض کے حکم پر پولیس کرسچن کمیونٹی سے زبردستی گھر خالی کروا رہی ہے۔ جس کی وجہ سے کرسچن سراپا احتجاج ہیں۔آلائیڈ موڑ کو ٹائر جلا کر مکمل ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔آکبر چوک کے رہائشیوں کا کہنا ہے۔ کہ راجہ ریاض نے جگہ قسطوں پر دے رکھی ہے۔ اب تک قسطوں کی مدد میں اب تک دو کروڑ روپیہ وصول کر چکا ہے۔ اب راجہ ریاض سیاسی اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے ظلم و بربریت کی انتہا کر دی ہے۔ اکبر چوک کے رہائشیوں کا کہنا ہے۔ کہ ہم لوگ 40 سال سے یہاں رہائش پذیر ہیں۔ راجہ ریاض اب پولیس کی مدد سے زبردستی گھر خالی کروا رہا ہے۔ اکبر چوک کرسچن کمیونٹی نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز صاحبہ سے اور وزیراعظم شہباز شریف سے پر زور اپیل کی ہے۔ کہ ہمیں انصاف مہیا کیا جائے۔
آلائیڈ ہسپتال کے قریب آکبر آباد واقع ہے۔وہاں کریسچن آبادی ہے۔ان کے گھروں کو زبردستی خالی کرایا جا رہا ہے۔
byNaya din news
-
0