ماموں کانجن(رضوان کاہلوں) پولٹری صنعت کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹا اور من گھڑت پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے ۔جس کی بھر پور مذمت کرتا ہوں۔ پنجاب پولٹری ایسوسی ایشن کے ترجمان چوہدری رضوان کاہلوں نے کہا ہے۔ کہ سوشل میڈیا پرمختلف افراد برائلرمرغی کے گوشت کو مضر صحت قرار دئیے جانے کا جھوٹا اور من گھڑت پراپیگنڈہ کر رہے ہیں ۔عوام الناس اس جھوٹے اور من گھڑت پراپیگنڈہ پر یقین نہ کریں۔ حکومت وقت سےمطالبہ کرتے ہیں۔ جھوٹی افواہیں پھیلا کر پولٹری فارم کے کاروبار کو نقصان پہنچانے والے افراد کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی ہونی چائیے۔ برائلر کا گوشت ایک مکمل پروٹین پر مشتمل ہے ۔اور یہ انسانی صحت کیلئے ضروری بہت ضروری ہے برائلر کی صنعت ملکی معیشت میں ریڈ کی ہڈی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس صنعت کو جھوٹی افواہیں پھیلانے والے افراد کے شر سے بچایا جائے۔
ماموں کانجن۔ پولٹری صنعت کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹا اور من گھڑت پروپگنڈا کیا جا رہا ہے۔
byNaya din news
-
0