شورکوٹ فوجا ڈھارہ سکول کی لیڈی ٹیچر عمیرہ نامی خاتون جلاد بن گئی۔

شور کوٹ(راۓتجمل بھٹی) مار نہیں پیار کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ گاؤں کے گرلز سکول فوجا ڈھارہ بچیوں پر تشدد کا واقعہ۔ تعلیم جیسا زیور ہر بچے کا بنیادی حق ہے۔ لیکن ڈر کی وجہ سے بچیاں سکول چھوڑنے پر مجبور ہیں۔ عمیرہ نامی ٹیچر نے بچیاں علیزہ بی بی ، معصومہ بی بی ، عالیہ بی بی ، نور فاطمہ ، پر مبینہ تشدد کیا ۔جس کی وجہ سے بچیوں میں ڈر اور خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ اہل علاقہ اور والدین نے بھرپور احتجاج کرتے ہوئے آنتظامیہ سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ورثہ نے سکول کے باہر شدید احتجاج کیا ۔ ورثہ نے الزام عائد کیا ہے۔ کہ ہماری بچیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہیں۔ اور اس کے علاوہ عمیرہ نامی ٹیچر سکول کے واش روم بھی بچیوں سے صاف کرواتی ہیں، جس کی وجہ سے بچیاں ڈر کے مارے سکول نہیں جاتیں۔ حالانکہ یہ دیہاتی سکول ہے۔ ایک ٹیچر کی وجہ سے بچیاں پڑھنے لکھنے سے محروم رہ جائیں گی۔ معصوم بچیوں سے کام کروایا جاتا ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب اور ڈی سی جھنگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔وزیر تعلیم پنجاب نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کریں۔ تاکہ بچیاں کسی پریشان کے بغیر تعلیم جاری رکھ سکیں۔اور عمیرہ نامی ٹیچر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post