کہروڑ پکہ (نامہ نگار)ہر سال کی طرح اس سال بھی گورنمنٹ سکول کہروڑپکہ ميں تقسيم انعامات تقريب منعد کی گٸ

 






کہروڑپکا (نامہ نگار )ہر سال کی طرح اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے گورنمنٹ مڈل سکول گوٹھ بہار کہروڑ پکا 36620232 میں اج ایک عظیم الشان جلسہ تقسیم اسناد وانعامات منعقد کیا گیاجس کی صدارت رئیس مدرسہ آصف عزیز صاحب نے کی۔اس پروگرام میں طلبا کے ساتھ ساتھ ان کےوالدین اور معززین علاقہ نے  کثیر تعداد میں شرکت کی۔ سالانہ امتحانات2024 میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء وطالبات کو ان کے رزلٹ کارڈز'ٹرافیاں اورانعامات دئیے گۓ جن کو وصول کرتے وقت ان کے چہرے خوشی سے دمک رہے تھے۔ مہمان خصوصی مقامی زمیندار رانا اصغر صاحب رہے جنہوں نے پوزیشن لینے والے بچوں کو انعامات کے ساتھ ساتھ کیش پرائز اور وردیاں اور سکول شوز دینے کا اعلان کیاتقریب کے دوران کافی پچوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا ۔جن میں محمد فیضان امیر نے تلاوت کلام پاک اور ارسلان نے نعت شریف پیش کی ۔ سہیل جام نے انگلش میں تقریر اور اجمل نے بھی تقریر میں حصہ لیا۔ پروفرام کے آخر میں بچوں کو انعامات اور ٹیچرز اور مخیر حضرات کی طرف سے غریب پچوں میں 40 عدد وردیاں اور سکول شوز تقسیم کیے گئے۔ تقریب کے اختتام پر طلبہ کے والدین نے سینیئر اساتذہ اور رئیس مدرسہ آصف عزیز صاحب کو ڈھیروں دعاؤں سے نوازا ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post