چک جھمرہ کے ایس ایچ او علی اکرام گورائیہ نے 302 کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

فیصل آباد (بیورو چیف رانا عامر جاوید ) ۔ایس ایچ او چک جھمرہ علی اکرام گورائیہ کی اپنی ٹیم کے ہمراہ 302 ملزم مزمل گرفتار تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او علی اکرام نے انچارج چوکی سٹی کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے کچھ روز قبل چک جھمرہ میں فائرنگ کر کے بیٹے کو قتل اور باپ اور دوسرے بیٹے کو شدید زخمی کرنے والے مجرم کو گرفتار کر لیا۔مجرم قتل کے بعد روپوش ہو گیا تھا۔ایس ایچ او علی کرام تھانہ چک جھمرہ اور انچارج سٹی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے چھاپے مار کر ملزم مزمل عرف منا کو گرفتار کر لیا ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر ۔ 24_694بجرم 302_324درج رجسٹرڈ کر کے ملزم کی تلاش شروع کی تھی چند دنوں میں ہی ملزم مزمل کو گرفتار کر لیا گیا ملزم مزمل قتل کرنے کے بعد برونے ملک فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا جدید ٹیکنالوجی اور اور ایس ایچ او علی کرام کہ محنت سے ملزم کو چند دنوں میں گرفتار کر لیا گیا

Post a Comment

Previous Post Next Post