فیصل آباد۔کمشنر سلوت سعید کی ریڈیو مست ایف ایم 103 کے پروگرام جستجو لائیو ود جہانزیب زیبی میں شرکت۔

فیصل آباد(نورین آختر) کمشنر سلوت سعید کی ریڈیو مست ایف ایم 103 کے پروگرام جستجولائیو ود جہانزیب زیبی میں شرکت۔۔۔۔ پبلک ریلیشنز آفیسر عبدالرئوف جٹ روفی اور مرزا نعیم نے کمشنر کا استقبال کیا۔ کمشنر سلوت سعید نے ایف ایم 103 کےپلیٹ فارم سے فیصل آباد کے شہریوں کو عنقریب اربن ٹرانسپورٹ سروس شروع کرنے کی خوشخبری سنائی۔ اربن ٹرانسپورٹ کاآغاز ان کامشن تھا۔ جو پورا ہونے جارہا یے۔ آبتدائی مرحلہ میں 110 بڑی بسیں 7 روٹس پر چلائی جائیں گئ۔ مسافروں کومعیاری اور آرام دہ سفری سہولت میسر ہو گی۔ ڈویژن بھر میں سرکاری ہسپتالوں وہیلتھ مراکزکو حقیقی علاج گاہ بنانا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ آلائیڈ ہسپتال I اور II کے علاوہ بینادی مراکز صحت اور رورل ہیلتھ سنٹرز کو اپ گریڈ کرایا گیا ہے۔ انسداد تجاوزات مہم کا تسلسل جاری اور بلاامتیاز ایکشن لیا جارہا ہے۔ شہر کو ستھرآبنانے پر توجہ مرکوز اور شاہرات کو تجاوزات مافیا کے چنگل سے نجات دلانے میں مثبت اقدام کیے جارہے ہیں۔ ڈویژن بھر میں ستھرآپنجاب پروگرام پر حکومتی ویژن کے عین مطابق عملدرآمد کرایا گیاہے۔ سٹرکیں گلیاں محلے صاف، سٹریٹ لائٹس روشن نظر آرہی ہیں۔ گندم خریداری مہم کی مکمل مانیٹرنگ کی جاری ہے۔ کسانوں کی سنٹرزاور باردانہ ایپ کے ذریعے رجسٹریشن جاری ہے۔ ڈویژن میں 15 روپے کی 100 گرام روٹی اور 20 روپے کا 120 گرام نان ہر صارف کو ہر ہوٹل وتندور پر دستیاب ہے۔ ڈپٹی کمشنرز سمیت ضلعی آفسران اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اس ضمن میں سرگرم ہیں۔ گرانفروشوں کو جرمانے اور جیل بھجوایا جارہاہے۔ ڈویژن کو صوبہ کا مثالی ڈویژن بنانے کے لئے عملی اقدامات کا تسلسل جاری ہے۔ عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا رہے ہیں۔کمشنر سلوت سعید کا مذید کہناتھا۔کہ میرے آفس کے دروازے ہر سائل کے لئے دن رات کھلے ہیں۔ ڈویژن کی تعمیر وترقی کے لئے بھی اقدامات جاری ہیں۔ کمشنر سلوت سعید نے ایف ایم 103 کے ذریعے سامعین کے سوالوں کے جوابات بھی دیئے۔ عبدلرؤف جٹ روفی پبلک ریلیشنز آفیسر ریڈیو مست ایف ایم103 فیصل آباد۔

Post a Comment

Previous Post Next Post